*بتایا جائےشیر افضل مروت کو کیوں نکالا؟ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ارکان کا مطالبہ*
*بتایا جائےشیر افضل مروت کو کیوں نکالا؟ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ارکان کا مطالبہ*
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنےکے فیصلےکا دوبارہ جائزہ لینےکا مطالبہ کردیا۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت، زرتاج گل، بیرسٹرگوہر، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق شیرافضل مروت نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جذباتی گفتگو کی اور کہا کہ مجھے بتایا جائےکہ مجھے کیوں نکالا؟
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیرافضل مروت کو نکالنے کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے مطالبہ کیا کہ ہم سب کو بتایا جائےکہ شیر افضل مروت کو کیوں نکالا؟
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اسے اندرونی سطح پرحل کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیرافضل مروت کے حق میں بانی پی ٹی آئی کو پیغام بھجوانےکا فیصلہ کیا ہے۔