اوکاڑہ،،، جاوید راہی دیپالپور۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کے ہمراہ ایم سی ہال میں اقلیتی برادری کےمستحق خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے منیارٹی کارڈز کی تقسیم کے
اوکاڑہ،،، جاوید راہی
دیپالپور۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کے ہمراہ ایم سی ہال میں اقلیتی برادری کےمستحق خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے منیارٹی کارڈز کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے وسیع تر اقدامات کر رہی ہیں تاکہ انہیں درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے، وزیراعلی کے ویژن کے مطابق تمام اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور اقلیتوں کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے 24 مستحق اقلیتی خاندانوں میں منیارٹی کارڈز تقسیم کیے۔