جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ الرٹ جاری کرنا ایک سازش، ڈاکٹر آکاش انصاری کا قتل افسوسناک ہے.جے یو آئی سندھ کے انفارمیشن
جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ الرٹ جاری کرنا ایک سازش، ڈاکٹر آکاش انصاری کا قتل افسوسناک ہے.جے یو آئی سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری۔تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ الرٹ کا لیٹر جاری کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ایک سازش قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایک قومی رہنما ہیں اور ان کے خلاف اس طرح کے حربے قابل افسوس ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال تشویشناک ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام اور سیاسی رہنماؤں کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔ڈاکٹر انصاری نے معروف ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری کے قتل پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادیب و دانشور کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور ان کے قتل جیسے واقعات قابل مذمت ہیں۔
انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ جے یو آئی سربراہ سمیت تمام عوامی رہنماؤں کو مکمل تحفظ فراہم کریں اور ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔