November 16, 2026

*نماز جنازہ کے مسائل* جمعہ 14 فروری 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20250212_195614

*نماز جنازہ کے مسائل*

جمعہ 14 فروری 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*نماز جنازہ کی فضیلت*

مسئلہ نمبر 494
*نماز جنازہ پڑھنے کا اجر ایک پہاڑ کے برابر اور اس کے بعد تدفین میں شامل ہونے پر اجر دو پہاڑوں کے برابر ملتا ہے*

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں رسول الله ﷺ نے فرمایا جو شخص جنازے میں شامل ہو اور نماز پڑھے اسے ایک قیراط ثواب ملتا ہے اور جو شخص میت دفن کرنے تک موجود رہے، اسے دو قیراط کا ثواب ملتا ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ایک قیراطان کا کیا مطلب ہے؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا دو قیراط دو بڑے پہاڑوں کے برابر ہے۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 495
*نماز جنازہ میں صرف قیام ہے جس میں چار تکبیریں ہیں، نہ رکوع ہے نہ سجده۔*

مسئلہ نمبر 496
*غائبانہ نماز جنازہ پڑھنی جائز ہے۔*

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے لوگوں کو نجاشی کی موت کی خبر اسی روز پہنچا دی جس روز وہ فوت ہوا، آپ ﷺ صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم کے ساتھ جنازہ گاہ تشریف لے گئے ان کی صف بنائی اور چار تکبیریں کہہ کر نماز جنازہ پڑھائی ۔ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 497
*لوگوں کی تعداد کے مطابق کم یا زیادہ صفیں بنائی جائیں*

مسئلہ نمبر 498
*نماز جنازہ کے لیے صفوں کی تعداد کا تعین سنت سے ثابت نہیں*

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” آج حبش کے ایک نیک بخت آدمی کا انتقال ہو گیا ہے، لہذا آؤ اسکی (غائبانہ) نماز جنازہ پڑھیں ۔ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں ہم نے صفحیں بنائیں اور نبی اکرم ﷺ نے نماز جنازہ پڑھائی، نماز میں ہماری کئی صفیں تھیں ۔(رواہ بخاری)

مسئلہ نمبر 499
*پہلی تکبیر کے بعد سورہ فاتحہ پڑھنی مسنون ہے۔*

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ پڑھی۔ اسے ترمذی، ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔

حضرت طلحہ بن عبد اللہ بن عوف رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں ” میں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی، تو انہوں نے اس میں سورہ فاتحہ پڑھی اور فرمایا ” جان رکھو یہ سنت ہے ۔ اسے بخاری نےروایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 500
پہلی تکبیر کے بعد سورہ فاتحہ، دوسری تکبیر کے بعد درود شریف، تیسری تکبیر کے بعد دعاء اور چوتھی تکبیر کے بعد سلام پھیرنا مسنون ہے۔

مسئلہ نمبر 501
*نماز جنازہ میں سری یا جہری قرآت کرنا دونوں طرح درست ہے۔*

مسئلہ نمبر 502
*سورہ فاتحہ کے بعد قرآن مجید کی کوئی سورہ ساتھ ملانا بھی جائز ہے۔*

حضرت طلحہ بن عبد اللہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں میں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی ، انہوں نے سورہ فاتحہ کے بعد ایک دوسری سورت اونچی آواز میں پڑھی ، جو ہم نے سنی جب عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ فارغ ہوئے تو میں نے ان کو ہاتھ سے پکڑا اور ( قرآت کے بارہ) میں نے ان سے پوچھا انہوں نے جواب دیا میں نے جہری قرآت اس لئے کی ہے تا کہ تمہیں معلوم ہو جائے کہ یہ سنت ہے۔ اسے بخاری ، ابوداؤد، نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔

حضرت ابو امامہ بن سہل رضی اللہ تعالٰی عنہ نبی اکرم ﷺ کے ایک صحابی سے روایت کرتے ہیں کہ نماز جنازہ میں امام کا پہلی تکبیر کے بعد خاموشی سے سورہ فاتحہ پڑھنا پھر ( دوسری تکبیر ) کے بعد نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنا پھر ( تیسری تکبیر ) کے بعد خلوص دل سے میت کے لئے دعا کرنا اور اونچی آواز سے قرآت نہ کرنا (چوتھی تکبیر) کے بعد آہستہ سلام پھیر نا سنت ہے۔ اسے شافعی نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 503
درود شریف کے بعد تیسری تکبیر میں مندرجہ ذیل دعاؤں میں سے کوئی ایک یا دونوں دعائیں مانگنی چاہئیں۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نماز جنازہ میں یہ دعاء پڑھا کرتے تھے۔

*اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيْنَا وَ مَيْتِنَا وَشَاهِدِنَا وَ غَائِبِنَا وَ صَغِيْرِنَا وَ كَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَ أَنْثانَا اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيهِ عَلَى الْإِسْلَامِ وَ مَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيْمَانِ أَللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ وَ لَا تُضِلَّنَا بَعْدَهُ

*یا اللہ ! ہمارے زندوں اور مردوں کو ، حاضر اور غائب کو ، چھوٹوں اور بڑوں کو ، مردوں اور عورتوں کو بخش دے، یا اللہ ہم میں سے جس کو تو زندہ رکھنا چاہتا ہے اسے اسلام پر زندہ رکھ اور جسے مارنا چاہے اسے ایمان پر موت دے۔ یا اللہ ! ہمیں مرنے والے پر صبر کرنے کے ثواب سے محروم نہ رکھ اور اس کے بعد ہمیں کسی آزمائش میں مبتلا نہ کر ۔ اسے احمد ، ابوداؤد، ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔

حضرت عوف بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک جنازے پر نماز پڑھی اور میں نے وہ دعاء یاد کر لی۔ آپ ﷺ نے یہ دعاء پڑھی۔

*أَللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِعَ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَ نَقِهِ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَ أَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ وَ أَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ وَ زَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ*

یا اللہ تعالیٰ! اسے بخش دے اس پر رحم فرما اسے آرام دے اور معاف فرما، اس کی باعزت مہمانی کر، اس کی قبر کشادہ فرما دے، اسے پانی، برف اور اولوں سے دھو کر اس طرح گناہوں سے پاک اور صاف فرما جس طرح سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے۔ اسے اس کے گھر سے بہتر گھر ، اس کے اہل و عیال سے بہتر اہل و عیال ، اس کے ساتھی سے بہتر ساتھی عطا فرما ، اسے جنت میں داخل فرما اور عذاب قبر اور آگ کے عذاب سے محفوظ رکھ ، حضرت عوف بن مالک کہتے ہیں یہ دعا سن کر میں نے یہ خواہش کی کہ کاش یہ میری میت ہوتی۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 504
*بچے کے جنازہ میں مندرجہ ذیل دعا پڑھنی چاہیئے۔*

حضرت حسن رضی اللہ تعالی عنہ بچے پر نماز جنازہ پڑھتے اور یہ دعا کرتے۔

مسئله نمبر 505
*بچے کے جنازہ میں مندرجہ ذیل دعا پڑھنی مسنون ہے۔*

اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا سَلَفًا وَ فَرَطًا وَذُخْرًا وَأَجْرًا (رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ)

حضرت حسن رضی اللہ تعالٰی عنہ بچے پر نماز جنازہ پڑھتے تو اس میں سورہ فاتحہ پڑھتے اور یہ دعا کرتے ۔ “یا اللہ اس بچے کو ہمارے لئے پیش رو میر کارواں ذخیرہ اور باعث اجر بنا ۔(اسے بخاری نے روایت کیا)

مسئل نمبر 506
*نماز جنازہ پڑھنے کے لئے امام کو مرد کے سر اور عورت کے وسط میں کھڑا ہونا چاہئے*

حضرت ابو غالب رحمہ اللہ فرماتے ہیں میری موجودگی میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک مرد کے جنازے پر نماز پڑھائی اور میت کے سر کے پاس کھڑے ہوئے اس کے بعد ایک عورت کا جنازہ لایا گیا اور اس کی میت کے وسط میں کھڑے ہو کر نماز پڑھائی، حضرت علاء بن زیاد بھی وہاں موجود تھے انہوں نے مرد اور عورت کی میت پر امام کا مختلف جگہ کھڑا ہونا دیکھا، تو پوچھا ” اے ابو حمزہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی مرد اور عورت کے جنازے پر اسی طرح کھڑے ہوتے تھے؟ حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ نے جواب دیا ” ہاں ایسے ہی کھڑے ہوتے تھے۔
( واہ ابن ماجہ)

مسئلہ نمبر 507
*نماز جنازہ کی تمام تکبیروں میں ہاتھ اٹھانا چاہئے۔*

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ نماز جنازہ کی تمام تعبیروں میں ہاتھ اٹھایا کرتے تھے۔ (رواہ بخاری)

مسلئہ نمبر 508
*نماز جنازہ میں دونوں ہاتھ سینے پر باندھنے مسنون ہیں*

حضرت طاؤس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے نماز میں دایاں ہاتھ بائیں کے اوپر رکھ کر مضبوطی سے سینے پر باندھا۔ اسے ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 509
*نماز جنازہ میں صرف ایک سلام کہہ کر نماز ختم کرنا بھی جائز ہے۔*

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے نماز جنازہ پڑھائی اس میں چار تکبیریں کہیں اور ایک سلام کہا۔ اسے دار قطنی ، حاکم اور بیہقی نے روایت کیا۔

مسئلہ نمبر 510
*مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے۔*

مسئلہ نمبر 511
*عورت مسجد میں نماز جنازہ ادا کر سکتی ہے۔*

حضرت ابو سلمہ بن عبد الرحمن رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ جب سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ کا انتقال ہوا تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے فرمایا ” سعد کا جنازہ مسجد میں لاؤ تا کہ میں بھی پڑھ لوں ۔ لوگوں نے ( مسجد میں جنازہ پڑھنا) نا پسند کیا تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے فرمایا واللہ ! رسول اللہ صلی علیم نے بیضا کے دونوں بیٹوں یعنی سہیل اور اس کے بھائی کی نماز جنازہ مسجد میں پڑھی ہے ۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔

مسئله نمبر 512
*قبرستان میں نماز جنازہ پڑھنا منع ہے۔*

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہمیں قبرستان میں نماز جنازہ پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔ ( رواہ طبرانی)

مسئله نمبر 513
*میت قبر میں دفنانے کے بعد نماز جنازہ پڑھنی جائز ہے بشرطیکہ قبر الگ ہو۔*

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک تازہ قبر پر گزر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اس پر نماز پڑھی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پیچھے صفیں باندھ کر نماز پڑھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے نماز جنازہ میں چار تکبیریں کہیں۔ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 514
*ایک سے زائد میتوں پر ایک ہی نماز جنازہ پڑھنی جائز ہے*

مسئله نمبر 515
*میت میں مرد اور عورتیں ہوں تو مرد کی میت امام کے قریب اور عورت کی میت قبلہ کی طرف ہونی چاہئے۔*

امام مالک رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عثمان بن عفان، عبداللہ بن عمر اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہم مردوں اور عورتوں پر اکٹھی نماز جنازہ پڑھتے، تو مردوں کو امام کی طرف اور عورتوں کو قبلہ کی طرف رکھتے ۔ اسے مالک نے روایت کیا ہے۔

*الدعاء*
یا اللہ ہم میں سے جس کو تو زندہ رکھنا چاہتا ہے اسے اسلام پر زندہ رکھ اور جسے مارنا چاہے اسے ایمان پر موت دے۔

یا اللہ ! ہمیں مرنے والے پر صبر کرنے کے ثواب سے محروم نہ رکھ اور اس کے بعد ہمیں کسی آزمائش میں مبتلا نہ کر۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333