November 16, 2026

*طہارت کے مسائل* (گذشتہ سے پیوستہ) منگل 11 فروری 2025 انجینئر نذیر ملک سرگودھا

20250210_073439

*طہارت کے مسائل*
(گذشتہ سے پیوستہ)

منگل 11 فروری 2025
انجینئر نذیر ملک سرگودھا

مسئلہ نمبر 474
*حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ہم حالت جنابت میں مسجد سے گزر جایا کرتے تھے۔* رواہ سعید بن منصور۔

مسئلہ نمبر 475
*رفع حاجت کے لئے پردہ کا اہتمام کرنا چاہیئے۔*
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رفع حاجت کے لئے بیٹھنے لگتے تو زمین کے قریب پہنچ کر کپڑا اٹھاتے (تاکہ بے پردگی نہ ہو) اسے ترمذی، ابو داؤد اور دارمی نے روایت کیا ہے۔

حضرت جابر ہیں رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم جب رفع حاجت کا ارادہ فرماتے (تو بستی سے) اتنے دور نکل جاتے کہ کوئی بھی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو دیکھ نہ پاتا۔ اسے ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 476
*پیشاب سے احتیاط نہ کرنا عذاب قبر کا باعث ہے۔*

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں ” رسول اللہ صلی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قبر میں زیادہ تر عذاب پیشاب کی وجہ سے ہوتا ہے لہذا اس سے بچو۔
رواہ بزار، طبرانی، حاکم اور دار قطنی۔

مسئلہ نمبر 477
*دائیں ہاتھ سے استنجا کرنا منع ہے*
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی آدمی پیشاب کرتے وقت اپنی شرم گاہ کو دایاں ہاتھ نہ لگائے نہ ہی دائیں ہاتھ سے استنجا کرے اور نہ ہی (کوئی چیز پیتے وقت) برتن میں سانس لے۔ رواہ مسلم⁵⁵

مسئلہ نمبر 478
*بیت الخلاء میں داخل ہونے سے قبل یہ دعاء پڑھنی مسنون ہے۔*

*اللھم آنی اعوذبک من الخبث والخبائث۔*

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم جب بیٹھ الخلاء میں داخل ہونے کا ارادہ فرماتے تو یہ دعاء پڑھتے۔
الہی میں خبیث جنوں اور خبیث جننیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ رواہ بخاری و مسلم۔

مسئلہ نمبر 479
*بیت الخلاء سے باہر آنے کے بعد “غفرانک” کہنا مسنون ہے*

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم جب بیت الخلاء سے باہر تشریف لاتےتو فرماتے *غفرانک* یا اللہ میں تیری بخشش کا طالب ہوں۔ (رواہ احمد، ترمذی و ابن ماجہ)

*الدعاء*
یا باری تعالی مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دین کی مکمل پیروی کرنے والا بنا دے۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333