November 17, 2026

سائرہ سموں قتل کیس میں اہم پیش رفت سابق ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن آغا رشید سمیت دیگر اہلکاروں پر قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج

IMG-20250209-WA0168

سائرہ سموں قتل کیس میں اہم پیش رفت

سابق ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن آغا رشید سمیت دیگر اہلکاروں پر قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج

4 جولائی 2024 کو گلشن حدید کے قریب مین نیشنل ہائی وے پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے کیٹی بندر کی رہائشی خاتون سائرہ سموں جاں بحق ہوئی تھیں

سائرہ سموں کے ورثہ نے واقع کا زمیدار ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن آغا رشید اور موقع پر موجود اہلکاروں کو ٹھرایا تھا اور مذکورہ افسر سمیت دیگر اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا

ملیر پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے پر مقتولہ کے ورثاء نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا

سندھ ہائی کورٹ نے واقعی میں ملوث ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن آغا رشید سمیت دیگر پر مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا تھا

آج اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں سابق ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن آغا رشید سمیت دیگر اہلکاروں پر دفعہ 302/324/34 کے تحت مقدمہ نمبر 85/25 درج کرلیا