November 17, 2026

اوکاڑہ،،، جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اجلاس، ڈپٹی کمشنر نے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس

IMG-20250207-WA0289

اوکاڑہ،،، جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اجلاس، ڈپٹی کمشنر نے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس اقدامات پر عمل درآمد بارے بریفنگ لی، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام، تجاوزات کے خلاف آپریشن، پرائس کنٹرول میکانزم سمیت دیگر اقدامات پر عمل درآمد کے لیے چیکنگ کا عمل تواتر سے جاری رکھا جائے، عوامی مسائل کے حل اور انہیں سہولیات بہم پہنچانے کے لیے تمام افسران خدمت کے جذبے کے تحت کام کریں اور عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے خصوصی اقدامات کریں اور ان کی بھرپور طریقے سے سنوائی کریں تاکہ ان کو درپیش مسائل حل کیے جا کیے جا سکیں۔