November 17, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ: عوامی فلاحی منصوبوں کی مؤثر نگرانی، ڈپٹی کمشنر فیلڈ میں متحرک

IMG-20250207-WA0288

ٹوبہ ٹیک سنگھ: عوامی فلاحی منصوبوں کی مؤثر نگرانی، ڈپٹی کمشنر فیلڈ میں متحرک

ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) – وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو فیلڈ میں متحرک ہیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر کے ہمراہ ریڑھی بازار اور چک نمبر 517 گ ب میں ستھرا پنجاب مہم اور پی ایس ای آر رجسٹریشن سنٹر کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماڈل ریڑھی بازار شہریوں کو باعزت روزگار فراہم کر رہے ہیں اور یہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خود کفالت پروگرام کا حصہ ہیں۔چک نمبر 517 گ ب میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے مقامی افراد سے ستھرا پنجاب مہم کی افادیت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری سروے (PSER) کے رجسٹریشن سنٹر کا بھی معائنہ کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 100 سے زائد مقامات پر رمضان نگہبان پیکج سمیت دیگر فلاحی اقدامات کے تحت مستحقین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، تاکہ امداد کی ترسیل میرٹ پر ممکن بنائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے رجسٹریشن کے عمل کو مزید تیز اور شفاف بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے تمام عوامی فلاحی منصوبوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔