اوکاڑہ،،، جاوید راہی اوکاڑہ۔ محکمہ ہیلتھ کے افسران کی پولیو ٹیموں کی ورکنگ کے عمل کی چیکنگ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سیف اللہ نے ضلع بھر کے مختلف یونین کونسلز میں انسداد
اوکاڑہ،،، جاوید راہی
اوکاڑہ۔ محکمہ ہیلتھ کے افسران کی پولیو ٹیموں کی ورکنگ کے عمل کی چیکنگ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سیف اللہ نے ضلع بھر کے مختلف یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کے آخری روز کی ورکنگ کے عمل کا جائزہ لیا، انہوں نے ویکسینیشن کے ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین پلاتے ہوئے کوریج کے 100 فیصد ٹارگٹ کو ہر صورت ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ احسن انداز میں ریکارڈ بھی مرتب کریں، سی ای او ہیلتھ نے گھر گھر جا کر پولیو ویکسینیشن کا جائزہ لیا اور بچوں کی فنگر مارکنگ اور گھروں کی ڈور مارکنگ بھی چیک کی، انہوں نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ بہت بڑی ذمہ داری ہے جس کے تحت محنت سے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر اپنی ذمہ داری پوری کریں۔