اوکاڑہ،،، جاوید راہی اوکاڑہ۔ محکمہ سول ڈیفنس کے افسران فرائض کی ادائیگی کے لیے متحرک، سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر کی ہدایت پر محکمہ سے ڈیفنس کے
اوکاڑہ،،، جاوید راہی
اوکاڑہ۔ محکمہ سول ڈیفنس کے افسران فرائض کی ادائیگی کے لیے متحرک، سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر کی ہدایت پر محکمہ سے ڈیفنس کے افسران نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج میں وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام حج ٹریننگ سیشن کے شرکاء کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بچاؤ کی تدابیر اور فائر فائٹنگ آلات کے استعمال بارے خصوصی لیکچرز دیے، سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے کہا ہے کہ عوامی خدمت محکمہ سول ڈیفنس کا شعار ہے اور حج ٹریننگ سیشن میں حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد کو فرائض حج کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ہنگامی صورتحال میں بچاؤ کے لیے آگاہی فراہم کرنا باعث مسرت ہے،