November 16, 2026

سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے عھدیدران کا اجلاس المرکز انوار طاہریہ سائیٹ ایریا سکھر میں صوبائی پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی صدر خلیفہ محمود علی میمن، آصف

IMG-20250206-WA0183

سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے عھدیدران کا اجلاس المرکز انوار طاہریہ سائیٹ ایریا سکھر میں صوبائی پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی صدر خلیفہ محمود علی میمن، آصف راجپوت،خلیفہ حسیب احمد راھوجو،حافظ جمیل احمد ارائیں،صبغت اللہ میمن،خلیفہ میر محمد عباسی،تاج محمد لکھن، منور علی کھوسو،رضوان مصطفی،نصیب احمد،محمد خان عباسی نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کی برانچوں کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد 15 فروری 2025 کو المرکز انوار طاہریہ ہوگی جس میں مختلف موضوعات پر لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا۔اخر میں اجلاس سے صوبائی پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج کے اس پرفتن دور میں بین الاقوامی لیڈر سجن سائیں ہیں۔ان کی ہدایات عمل پیرا ہو کر جماعت اصلاح المسلمین محبتوں کے فروغ اور نفرتوں کے خاتمے کے لئے سرگرم عمل ہے۔