اوکاڑہ،،، جاوید راہی اوکاڑہ۔انسداد پولیو مہم کے تحت ٹیموں کی ورکنگ کا عمل جاری، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرسیف اللہ وڑائچ نے مختلف مقامات پر انسداد پولیو ٹیمز کی ورکنگ کا
اوکاڑہ،،، جاوید راہی
اوکاڑہ۔انسداد پولیو مہم کے تحت ٹیموں کی ورکنگ کا عمل جاری، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرسیف اللہ وڑائچ نے مختلف مقامات پر انسداد پولیو ٹیمز کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور کیچپ کمپین کے تحت بچوں کی 100 فیصد کوریج کو یقینی بنانے کے لیے محنت اور لگن سے فرائض کی انجام دہی پر زور دیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ نے کہا کہ پولیو ویکسینیشن کا عمل بچوں کے صحت مند مستقبل کے لیے انتہائی ضروری ہے، پولیو کے مکمل خاتمے تک محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں اسی جذبے سے گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں اور اپنا فرض ادا کریں۔