رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ ضلع عمرکوٹ کے تحصیل کنری پشاور میں تین روز قبل شہید ہونے والے نوجوان عبدالستار درس کی نماز جنازہ آبائی گاؤں تھر نبی سر میں ادا کر دی گئی،شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ
ضلع عمرکوٹ کے تحصیل کنری پشاور میں تین روز قبل شہید ہونے والے نوجوان عبدالستار درس کی نماز جنازہ آبائی گاؤں تھر نبی سر میں ادا کر دی گئی،شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا
تفصیلات کے مطابق پشاور دتہ خیل شمالی وزیرستان کے قریب گرینڈ بم بلاسٹ میں ضلع عمرکوٹ کے تحصیل کنری کے قریب نبی سر تھر کا رہائشی پاک فوج کا جوان 24 سالہ عبد الستار درس ولد سلیمان درس دوران ڈیوٹی شہید ہو گیا پاک فوج کی جانب سے شہید کی جسد خاکی کو آبائی گاؤں پہنچایا گیا شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان نبی سر تھر میں تدفین کی گئی