سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن ) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ایڈووکیٹ سید شفقت علی شاہ نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ہمدردی، انسان دوستی اور قیادت کی
سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن ) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ایڈووکیٹ سید شفقت علی شاہ نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ہمدردی، انسان دوستی اور قیادت کی میراث کو اجاگر کیا۔اپنے جاری کردہ اپنے بیان میں، سید شفقت علی شاہ نے آغا خان کے خاندان اور عالمی اسماعیلی برادری سے تعزیت کا اظہار کرتےہوۓ کہا کہ شہزادہ کریم الحسینی اس دھرتی پر امن، رواداری اور ہمدردی کی علامت تہے وہ سخاوت اور انسانیت کے علمبردار تھے، مجھے یقین ہے کہ ان کی فلاحی ادارے بہت ساری زندگیوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی ان کا فوکس ہمیشہ دنیا بھر میں انسانوں کی فلاح اور بہتر زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنے پر رہا ہے۔وہ اسماعیلی برادری کے 49 ویں امام تھے۔پرنس کریم آغاخان کو پاکستان کا سب سے بڑاسول اعزاز نشان امتیاز دیا گیا تھا۔