November 16, 2026

سکھر( بیورو چیف آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) آل سکھر تاجر اتحاد کے عہدیداران کی ٹریڈ لائسنس ٹیکس کے حوالے سے ٹاؤن میونسپل چیئرمین سے ملاقات، جبری ٹیکس کو مسترد کردیا، میئر سکھر سے فوری ٹیکس ختم کروانے کا

IMG-20250206-WA0168

سکھر( بیورو چیف آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) آل سکھر تاجر اتحاد کے عہدیداران کی ٹریڈ لائسنس ٹیکس کے حوالے سے ٹاؤن میونسپل چیئرمین سے ملاقات، جبری ٹیکس کو مسترد کردیا، میئر سکھر سے فوری ٹیکس ختم کروانے کا مطالبہ، مطالبات کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو احتجاج سمیت دیگر قانونی راستے اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے، صدر میر عبدالرحمٰن مینگل، جنرل سیکرٹری شبیر میمن، تفصیلات کے مطابق آل سکھر تاجر اتحاد کے عہدیداروں نے ٹریڈ لائسنس ٹیکس کے مسئلے پر ٹاؤن میونسپل چیئرمین محمد دین، کمیٹی چیئرمین چوہدری اظہر حسنین اور دیگر متعلقہ حکام سے اہم ملاقات کی ملاقات کے دوران آل سکھر تاجر اتحاد کے عہدیداروں نے جبری اور ظالمانہ ٹیکسز کو مسترد کرتے ہوئے ان کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا، ملاقات میں آل سکھر تاجر اتحاد کے صدر میر عبدالرحمٰن مینگل، جنرل سیکرٹری شبیر میمن، وائس چیئرمین چوہدری زاہد، سینئر نائب صدر پرویز چنہ، سینئر نائب صدر جاوید خان، نائب صدر وحید قریشی، زبیر قریشی، انور کمال بلوچ، لالہ یاسر اور دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جبری ٹیکسوں کے نفاذ سے کاروباری برادری شدید مشکلات میں مبتلا ہو رہی ہے جوکہ معیشت پر بھی منفی اثرات ڈال رہی ہے، آل سکھر تاجر اتحاد کے عہدیداروں نے میونسپل اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ تاجروں کو غیر ضروری مالی بوجھ سے نجات دلانے کے لئے فوری اور مؤثر اقدامات کریں اور ٹریڈ لائسنس سے متعلق غیر منصفانہ پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے، ٹاؤن میونسپل چیئرمین محمد دین اور دیگر حکام نے آل سکھر تاجر اتحاد کے عہدیداروں کے تحفظات کو بغور سنا اور انہیں ممکنہ حل کی یقین دہانی کرائی، آل سکھر تاجر اتحاد کے عہدیداروں نے میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ سے بھی مطالبہ کیا کہ تاجروں پر جبری ٹریڈ لائسنس ٹیکس کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ تاجر سکھ کا سانس لے سکیں،آل سکھر تاجر اتحاد کے عہدیداروں نے اس موقع پر واضح کیا کہ اگر ان کے مطالبات کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو وہ احتجاج سمیت دیگر قانونی راستے اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔