November 16, 2026

سکھر( بیوروچیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )پاکستان غریب عوام پارٹی سکھر کے زیر اہتمام کارکنان کی بڑی تعداد نے زیر قیادت ضلعی صدر وقار علی سومرو کی قیادت

IMG-20250206-WA0167

سکھر( بیوروچیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )پاکستان غریب عوام پارٹی سکھر کے زیر اہتمام کارکنان کی بڑی تعداد نے زیر قیادت ضلعی صدر وقار علی سومرو کی قیادت میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی شرکاءریلی نے ہاتھوں میں پاکستانی و کشمیری پرچم سمیت بھارتی مظالم کے خلاف تحریری پلے کار ڈ و بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر نذیر سومرو دیگر رہنماموجود تھے، شرکاءسے خطاب کے دوران وقار علی سومرو و دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے، جس کا مقصد کشمیری عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ آزادی کی تحریک میں وہ اکیلے نہیں ہیں۔ یہ دن کشمیریوں کے جدوجہد آزادی کے سلسلے میں ایک تاریخی اور یاد گار سنگ میل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ اس دن پاکستان کے 26 کروڑ عوام اور آزاد کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر مین مقیم لاکھوں کشمیری اپنے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کے مظلوم و محکوم بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منا کر ان کو اپنی بھرپور تاہید و حمایت اور امداد کا یقین دلاتے ہیں اور اس حقیقت کا بر ملا اظہار کرتے ہیں کہ وہ ان کے دکھ درد اور جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں. یوم یکجہتی کشمیر دراصل شہادتوں اور وفاو¿ں کی تجد ید کا دن ہے۔ شرکاء نے کشمیر میں جا ری بھا رتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی ان مظالم پر خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ کشمیر کے مسلمانوں پر بھا رتی فوج نے زمین تنگ کر دی ہے مگر اس کے باوجود تحریک آزدی کی جدوجہد میں کو ئی کمی نہیں آئی پا کستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کے لیے اپنی قراردادوں پر من و عن عمل کرائے۔