November 16, 2026

*نماز میں جائز امور* (گذشتہ سے پیوستہ) جمعرات 06 فروری 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20250202_061037

*نماز میں جائز امور*
(گذشتہ سے پیوستہ)

جمعرات 06 فروری 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

مسئلہ نمبر 447
*شیطان کے وسوسہ ڈالنے پر دوران نماز میں تعوذ پڑھنا جائز ہے۔*

حضرت عثمان بن ابو العاص رضی اللہ تعالٰی عنہ نے کہا
یارسول اللہ ﷺ شیطان میرے اور میری نماز کے درمیان حائل ہوتا ہے نیز میری قرأت میں شک ڈالتا ہے، حضور اکرم ﷺ نے فرمایا اس شیطان کا نام خنزب” ہے۔ جب اس کی اکساہٹ محسوس کرو، تو (دوران نماز ہی) أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ۔۔۔۔ پڑھو اور بائیں طرف (دل کے اوپر) تین مرتبہ تھوکو، حضرت عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں میں نے ایسا ہی کیا اور اللہ تعالی نے شیطان کو مجھ سے دور کر دیا۔ اسے احمد اور مسلم نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 448
*کسی مصیبت کے موقعہ پر فرض نماز ، خاص طور پر نماز فجر کی آخری رکعت کے قومہ میں ہاتھ اٹھا کر بلند آواز سے مسلمانوں کے لئے دعا اور دشمنوں کے لئے بددعا کرنا جائز ہے۔*

مسئلہ نمبر 449
*سترہ اور نمازی کے درمیان سے گزرنے والے کو دوران نماز ہی ہاتھ سے روک دینا جائز ہے ۔*

مسئلہ نمبر 450
*سخت گرمی کی وجہ سے سجدے کی جگہ کپڑا رکھ لینا جائز ہے۔*

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھتے اور سخت گرمی میں جب ہم میں سے کوئی بھی اپنی پیشانی زمین پر نہیں رکھ سکتا تھا تو اپنا کپڑا بچھا لیتا اور اس پر سجدہ کرتا ۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 451
*جوتے نجاست سے پاک ہوں تو جوتوں سمیت نماز پڑھ لینا جائز ہے۔*

حضرت سعید بن زید رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں میں نے حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے پوچھا ” کیا رسول اللہ ﷺ جوتوں سمیت نماز پڑھ لیا کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا *ہاں*۔ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں اپنی نمازوں کی حفاظت کرنے والا بنا اور شیطان کے وسوسوں سے بچا۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333