جیکب آباد : ( رپورٹ اے جی بلوچ)سٹی آف نالج پبلیک اسکول جیکب اباد کے زیر اہتمام مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے
جیکب آباد : ( رپورٹ اے جی بلوچ)سٹی آف نالج پبلیک اسکول جیکب اباد کے زیر اہتمام مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی تھے۔ جبکہ اعزازی مہمان ایم ڈبلیو ایم شعبہ عزاداری ونگ کے صوبائی نائب صدر سید غلام شبیر نقوی مجلس علماء مکتب اھل بیت کے ضلعی رہنما مولانا منور حسین سولنگی اور آئی ایس او یونٹ جیکب آباد کے صدر اظہار الحسن تھے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امت مسلمہ اور پاکستانی عوام کے دل مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں کشمیر ہماری شہ رگ حیات ہے۔ اور ہم کبھی بھی کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیر کے اندر انڈیا کی ظلم اور بربریت ختم ہونی چاہیے۔ کشمیری عوام کو ان کا قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیر میں استثواب رائے اور ریفرنڈم ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی جماعت ہے ہم نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی ہے انڈیا کو یہ بات سمجھ جانی چاہیے کہ وہ زیادہ عرصہ تک کشمیر میں ظلم اور جبر کے ذریعے حاکمیت قائم نہیں رکھ سکتا۔ ہم کشمیری عوام کی جدوجہد اور شہدائے آزادی کشمیر کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید غلام شبیر نقوی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی ہے اور ہم امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی مظلوم کشمیریوں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کریں۔