پاکستانی عوام اورریاست کشمیریوں کےحق خودارادیت کےمؤقف سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹےگی۔
پاکستانی عوام اورریاست کشمیریوں کےحق خودارادیت کےمؤقف سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹےگی۔
ستترسال سے کشمیریوں کوحق سے محروم رکھنااقوام متحدہ کی قراردادوں کی ناکامی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنرمیلسی مہرخلیل احمد پڈھیار کایکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب۔
میلسی(محمدمختارسولگی) 5فروری یوم یکجہتی کشمیرکےموقع پر ملک بھرکی طرح میلسی میں بھی میونسپل کمیٹی میلسی مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں اور نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں میونسپل کمیٹی میلسی کےزیراہتمام کمیٹی باغ میلسی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اسسٹنٹ کمشنرمیلسی مہرخلیل احمدپڈھیارکی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ جوریلوے پھاٹک پرپہنچ کر اختتام پذیرہوئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرمیلسی نےمیڈیاسے گفتگوکرتےہوئے کہاکہ ستتر سال سے کشمیریوں پرظلم وستم جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرکےلوگوں سے جذبہ آزادی کوختم نہیں کرسکی۔ پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان اپنےکشمیری بھائیوں کےحق خودارادیت کےمؤقف سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹےگی۔ کشمیری عوام کےاستحصال کی ذمہ داری اقوام عالم پرعائدہوتی ہے مسئلہ کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل ناہونےسے خطہ عدم استحکام کاشکارہے۔ ریلی میں ایس ایچ او تھانہ صدر شمعون جوئیہ؛ صدر مرکزی تنظیم انجمن تاجران شیرازکاظمی؛ کوارڈینیٹر پیپلزپارٹی پی پی 235 ملک عبدالجبارملتانی؛ سرپرست تنظیم تاجران شیخ مسعودظہیر؛ رہنمامسلم لیگ ن راؤریاض حسین ضیاء؛ صدرتحصیل پریس کلب میلسی محمدحسنین؛ شیخ ڈائریکٹرہاکس سکولز سسٹم ذیشان بخاری؛ صدرسٹی پریس کلب قیصرممتاز خیرپوری؛ جنرل سیکرٹری میاں جاویدعزیز ؛صدرالیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن عبدالصمدچوہدری ؛راہنماتحریک منہاج القرآن صوفی آصف امان اللہ نقشبندی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سےوابستہ افراد اور طلباء نے شرکت کی ۔علاوہ ازیں تحریک لبیک پاکستان جمیت علمائےاسلام مرکزی مسلم لیگ ہاکس سکولزسسٹم کےزیراہتمام بھی کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کےلئے ریلیوں کاانعقاد کیاگیاجومقررہ راستوں سےگزرکراختتام پذیرہوئیں۔