November 17, 2026

‏بریکنگ نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججز آنے کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سے مزید اہم چارج واپس لے لیے گئے،

20250203_201414

‏بریکنگ نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججز آنے کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سے مزید اہم چارج واپس لے لیے گئے، جسٹس محسن اختر کیانی سے اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی اور احتساب کی خصوصی عدالتوں کے انسپکشن جج کا چارج واپس لے کر لاہور ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہو کر آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر کو دیدیا گیا. جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سے ڈسٹرکٹ کورٹس کا چارج واپس لے کر ایڈیشنل جج جسٹس اعظم خان کے حوالے کر دیا گیا. چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے آفس آرڈر جاری ہو گیا