November 17, 2026

پرنٹ میڈیا کی موت ذمہ دار کون

20250203_201414

پرنٹ میڈیا کی موت ذمہ دار کون
————————————-
پرنٹ میڈیا کے خاتمے کے ذمہ دار صحافی نہی خاص کر بڑے اخبارات میں غیر صحافی ورکر اور شعبہ اشتہارات ہیں ۔۔اس شعبے نے اپنے نام جنرل مینجر ، وائس پریزڈنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر وغیرہ رکھ کر گاڑی بڑی تنخواہیں رکھوا لیں ساتھ ہر خبر ایڈیٹر کی بجائے انہی دکھانے ،بتانے اور اجازت لینے کے احکام جاری کروا لئے ہر بڑی پارٹی خواہ وہ دس قتل بھی کر لے جائیدادیں ہڑپ کر لے جعلی پتی ، گھی ، تیل ، غیر معیاری پلازے بنائے انکی خبر چھپنے نہی دیتے کہ اشتہاری پارٹی ہے ۔ عدالتی اشتہار براہ راست اصل ریٹ پر بھی نہی چھاپتے بلکہ ایجنٹ کے زریعے دگنی قیمت پر وصول کئے جاتے ہیں ورنہ تاخیر ، اس کی وجہ سے اخبارت خبروں سے خالی ہو گئے ، عدالتی اشتہارات کی جگہ بار بار نوٹس ، ثمن وغیرہ پر مدعی تکیہ کرنے لگا ، غیر صحافی عملے کا رویہ تھانے داروں والا ہو گیا ، صحافیوں کے نام پر وہ بلیک میلنگ کرنے لگے ، لوگ تازہ خبروں کیلئے ٹی وی کی طرف متوجہ ہوئے اب ٹی وی چینلوں میں بھی پرنٹ میڈیا کا غیر صحافی عملہ چھاگیا اور خبر کو اشتہاری پارٹی کے نام پر روکا جانے لگا اور سنسر نے لوگوں کو سوشل میڈیا کی طرف متوجہ کر لیا ، انکے دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں چلی گئی جبکہ بڑے سے بڑا اخبار ہزاروں سے آگے نہی بڑھ سکا تھا ۔ چین ، جاپان اور یورپ میں پرنٹ میڈیا اتنا بے توقیر ابھی تک نہی ہوا ،