**اسرائیلی قیدی خواتین کا فلسطینی مجاہدین کے رویے پر اظہارِ خیال**
**اسرائیلی قیدی خواتین کا فلسطینی مجاہدین کے رویے پر اظہارِ خیال**
7 اکتوبر کو یرغمال بنائے جانے والی ایک اسرائیلی قیدی خاتون نے اپنی روداد بیان کرتے ہوئے کہا، “ہمیں سب سے زیادہ خوف اس بات کا تھا کہ کہیں جنسی تشدد کا نشانہ نہ بننا پڑے، لیکن حیرت انگیز طور پر ہمیں اپنے جسم کو ڈھانپنے کے لیے حجاب دیا گیا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ، “ہمارے ساتھ عزت و احترام کا برتاؤ کیا گیا۔ ان کے نزدیک خواتین مقدس ہیں اور انہیں ملکہ جیسا درجہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے ہمیں یقین دلایا کہ وہ قرآن پر ایمان رکھتے ہیں اور ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔”
یہ بیان ان اسرائیلی قیدی خواتین کی جانب سے سامنے آیا ہے جو فلسطینی مزاحمت کاروں کی تحویل میں رہ چکی ہیں۔ ان کے اس تبصرے نے بین الاقوامی سطح پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں فلسطینی مجاہدین کے رویے اور جنگی اصولوں پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔