November 16, 2026

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ ایون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی صدر راجہ ملک رمضان بھٹی نے کہا ہے کہ قوم کو مایوسی سے نجات دلا کر خوشی و مسرت سے سرشار کرنا(ن) لیگ کی قیادت کا اعزاز ہے ۔ جس نے ہر دور میں عوامی خدمت کی نئی مثال رقم کی ۔

IMG-20250203-WA0285

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ ایون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی صدر راجہ ملک رمضان بھٹی نے کہا ہے کہ قوم کو مایوسی سے نجات دلا کر خوشی و مسرت سے سرشار کرنا(ن) لیگ کی قیادت کا اعزاز ہے ۔ جس نے ہر دور میں عوامی خدمت کی نئی مثال رقم کی ۔ جب بھی(ن) لیگ کو اقتدار ملا پاکستان میں ترقیاتی کاموں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوا۔ ڈیمز کی تعمیر ہو یا موٹر ویز ‘ہسپتالوں کی تعمیر ہو ائیرپورٹس بنانے کا مرحلہ ‘ایٹمی دھماکے ہوں یا عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان سب میں ن لیگ ہمیشہ آگے رہی ہے ‘اب بھی ترقی کا عمل دوبارہ شروع ہو چکا ہے جسے اب رکنے نہیں دیا جائیگا۔مسلم لیگ (ن)کی حکومت عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ نوجوانوں کیلئے نیا روزگار پیدا کرنا اور ملک سے غر بت،مہنگائی اور لا قانونیت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پنجاب حکومت صحت ‘تعلیم انفراسٹرکچر’ کھیل سمیت ہر شعبے میں عوام کے لیے شاندار خدمات انجام دے رہی ہے۔ مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ قومی مفاد اور عوامی خدمت کی سیاست کی،موجودہ حالات میں سیاست میں رواداری کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں(ن)لیگ کی قیادت کے انقلابی اقدامات کی بدولت ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا عمل تیزی سے آ گے بڑھنے پر مخالفین پریشان ہیں جنہیں اپنی سیاسی نائو ڈوبتی دکھائی دے رہی ہے۔ وفاق اور پنجاب میں آئی پی پی(ن)لیگ کی اتحادی ہے اور حکومتی اقدامات کی تکمیل میں بھرپور ساتھ دے رہی ہے پاکستان کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات دلانا پارٹی قیادت کی اولین ترجیح ہے جس کی انجام دہی کیلئے ترجیحی جدوجہد جاری ہے عوامی فلاح و بہبود کیلئے آئی پی پی کا عوام دوست منشور نہایت سود مند ہے جس کی تکمیل سے عوامی خوشحالی سمیت ملکی مفاد ات کے تحفظ اور ملکی ترقی کا عمل پروان چڑھے گا پارٹی کے اس انقلابی منشور کی تکمیل کیلئے پارٹی قائدین متحرک کردار ادا کررہے ہیں۔