خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وہاڑی ظفر اقبال وٹو نے وہاڑی کے مختلف سکولوں کے دورے کیے اور پودے لگا کر شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیا، سی ای او ایجوکیشن وہاڑی نے سکولوں میں طلباء اور
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وہاڑی ظفر اقبال وٹو نے وہاڑی کے مختلف سکولوں کے دورے کیے اور پودے لگا کر شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیا، سی ای او ایجوکیشن وہاڑی نے سکولوں میں طلباء اور اساتذہ کی حاضری، صفائی ستھرائی، شجرکاری، ڈینگی آگائی مہم، سیکیورٹی سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد اور تعلیمی ماحول کا بغور جائزہ لیا اور اسکولوں میں زیرِ تعلیم طلبہ وطالبات کے علاوہ عملے کے ساتھ بھی مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔اس موقع پر سکولوں کے سربراہان نے سی ای او ایجوکیشن وہاڑی کو بتایا کہ محکمہ تعلیم پنجاب کی ہدایت کے مطابق سکولوں میں داخلہ مہم جاری ہے۔ سی ای او ایجوکیشن وہاڑی نے سکولوں کے اساتذہ اور سربراہان کو ہدایت کی کہ طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کے موضوع پر بھی خصوصی لیکچر دیے جائیں، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی وہاڑی ظفر وٹو نے سکولوں کے سرپراہان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ انڈیکٹرز کے مطابق کام کیے جائیں،ہمیں ضلع وہاڑی کو صوبائی سطح پر تعلیمی میدان رینکنگ میں نمبرون پر لانا ہے، حکومت پنجاب تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ وطالبات کے لیے بہتر سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلبہ کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معیار تعلیم میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔