November 16, 2026

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے . مثالی کاشت کار میاں غوث اقبال قاضی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی منزل اور آزادی کا ضامن ہے ۔ مملکت خداداد پاکستان جتنی مضبوط و مستحکم ہو گی

IMG-20250203-WA0286

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے . مثالی کاشت کار میاں غوث اقبال قاضی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی منزل اور آزادی کا ضامن ہے ۔ مملکت خداداد پاکستان جتنی مضبوط و مستحکم ہو گی اس سے تحریک آزادی کشمیر پر گہرے اور مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منائینگے ‘یہ تجدید عہد کا دن ہے ‘اس اتحاد و یکجہتی سے مقبوضہ کشمیر کے عوام جو گذشتہ 76 سالوں سے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ان کے حوصلے مزید بلند ہونگے اوربھارتی کی طرف سے کشمیریوں کے بنیادی اور مسلمہ حق کو طاقت کے زور سے غصب کرنیکی مذمت کی جائیگی اور بین الاقوامی سطح پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائیگا۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق فوری طور پر حل کیا جائے اور اس ضمن میں امت مسلمہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے بین الاقوامی طور پر ہندوستان پر دبائو بڑھائے اور پاکستان حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے دو ٹوک موقف اختیار کرے ۔میاں غوث اقبال قاضی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر کے شہریوں کو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کر دیا ہے ۔بھارت کشمیریوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور بھارتی حریت رہنمائوں سید شبیر شاہ ‘یاسین ملک سمیت کشمیری اسیران کو فوری رہائی کے لئے اقدامات اٹھائے ۔