November 16, 2026

جیکب آباد: (رپورٹ اے جی بلوچ) بسلسلہ جشن ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام و حضرت ابوالفضل العباس علمدار علیہ السلام حبیب چوک جیکب آباد پر جشن میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت

20250203_201414

جیکب آباد: (رپورٹ اے جی بلوچ) بسلسلہ جشن ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام و حضرت ابوالفضل العباس علمدار علیہ السلام حبیب چوک جیکب آباد پر جشن میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔
امام حسین علیہ السلام کشتی نجات اور چراغ ہدایت ہیں اسی لئے عصر حاضر کی انسانیت کو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عصر حاضر کے یزیدیوں کو عبرت ناک شکست دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میلاد امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زمین و آسمان والے سبھی خوش ہیں۔ روایت ہے کہ تین شعبان المعظم کو امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر جنت کو سجایا گیا۔
اس موقع پر تقریب جشن سے خطاب کرتے ہوئے انجمن سپاہ علی اکبر علیہ السلام کے چیئرمین سید احسان علی شاہ بخاری نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام پوری انسانیت کے رہبر اور رہنما ہیں اسی لیے ہر مذہب رنگ اور نسل کے انسان اپ سے عقیدت رکھتے ہیں اور اپ کو اپنا رہبر اور رہنما مانتے ہیں۔
تقریب میں معروف قصیدہ خوان عرفان علی درویش غلام شبیر پنجتنی وقار حسین عشق علی لاہوتی و دیگر نے بارگاہ اھل بیت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر میلاد امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔