خبر شامل کرتے ہیں ہارون آباد سے ہمارے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے سونا یوریا زنک کوٹڈ کھاد مارکیٹ میں فراہم کردی گئی ۔
خبر شامل کرتے ہیں ہارون آباد سے ہمارے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے سونا یوریا زنک کوٹڈ کھاد مارکیٹ میں فراہم کردی گئی ۔
ملک میں کمیائی کھادیں فراہم کرنے والی پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے سونا یوریا زنک کوٹڈ کے نام سےنئی کھاد مارکیٹ میں فراہم کردی گئی ہے ، یہ کھاد ملک بھر میں آج سے FFC کے تمام ڈیلرز سے دستیاب ہوگی اس موقع پر ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں سونا یوریا کوٹڈ کی لانچگ کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولنگر جناب محمد اشفاق تھے ۔ تقریب میں FFC کی ڈیلرز اور کاشت کاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر عمران غفور، ہیڈ آف سیلز فوجی فرٹیلائزر ڈسٹرکٹ بہاولنگر نے کہا کہ ہماری زمینوں میں زنک کی کافی حد تک کمی واقع ہوچکی ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے کمپنی نے سونا یوریا زنک کوٹڈ کے نام سے ایک نیا برانڈ بنایا ہے جوکہ دوسری کھادوں کی نسبت انتہائی فائدہ مند اور مالی طورپر بھی سستی ہے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی محمد اشفاق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولنگر نے کہا کہ FFC کی جانب سے سونا یوریا زنک کوٹڈ کے نام سے متعارف اور فراہم کی جانے والی کھاد کاشت کاروں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگی اس کھاد کے استعمال سے پیدا وار میں اضافہ ہوگا اور مالی طور پر بھی بچت ہوگی۔ تقریب نے ڈیلرز اور کاشت کاروں نے بھی سونا یوریا زنک کوٹڈ متعارف اور فراہم کرنے پر کمپنی کا شکریہ ادا کیا ۔