November 16, 2026

ہارون آباد میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ممبر قومی اسمبلی محمد اعجازالحق نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کیا

IMG-20250203-WA0250

ہارون آباد میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا
ممبر قومی اسمبلی محمد اعجازالحق نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کیا

ہارون آباد( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)
ملک پھر کی طرح ہارون اباد میں بھی پانچ روزہ پولیو مہم کا اغاز کر دیا گیا ممبر قومی اسمبلی اور قائد پاکستان مسلم لیگ ضیاء محمد اعجاز الحق نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عبدالحفیظ باجوہ ، ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر محمد انور سکھیرا اور ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ملک عمرجاوید کے ہمراہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا اغاز کر دیا اس دوران انہوں نے ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ لیا، ڈائیلاسز وارڈ اور نرسری وارڈ کا دورہ بھی کیا، میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد اعجاز الحق نے کہا کہ پولیو کے دو قطرے ساری زندگی کے لیے بچوں کو معذوری سے بچا سکتے ہیں اس لیے ہارون اباد سمیت پاکستان کے عوام سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔اس موقع چوہدری ہارون الرشید اسد چوہدری چوہدری فیاض ہدایت علی قاضی نوید قاضی زاہد حسین انجم فراز جٹ ندیم ظفر شاہد غوری ندیم بھٹی سمیت دیگر دوست احباب بھی ہمراہ تھے۔