فرنٹیئر کور نارتھ کی خیبرپختونخواہ کی قبائلی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے
فرنٹیئر کور نارتھ کی خیبرپختونخواہ کی قبائلی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے
پشاور ( سید گوہر شاہ )
ضلع خیبر کے علاقہ وادئ تیراہ میں فرنٹیئر کور نارتھ اور ایڈ انٹرنیشنل این جی او کے تعاون سے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں 2300 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ ان مریضوں میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف نے مریضوں کا مفت میڈیکل چیک اپ، لیباریٹری ٹیسٹ اور ای سی جی کیا۔ جبکہ کئ مریضوں کو قریبی ہسپتالوں میں مزید علاج کے لئے بھجوایا۔ اس موقع پر بچوں میں مفت سٹیشنری بھی تقسیم کی گئ تاکہ مستحق بچے بآسانی تعلیم حاصل کر سکیں۔ اس موقع پر فرنٹیئر کور نارتھ کے حکام نے فری میڈیکل کیمپ میں شامل ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف سے ملاقات کی اور انہیں وادئ تیراہ میں عوام کی خدمت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ علاقہ کی عوام نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے انہیں علاج کے لئے دوسرے علاقوں کی جانب نہیں جانا پڑتا۔