*سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت شروع*
*سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت شروع*
*جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ سماعت کر رہا ہے*
*جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل کا آغاز کر دیا*
*سویلنز کا کورٹ مارشل کسی صورت نہیں ہو سکتا، خواجہ احمد حسین*
*فوجی عدالتوں کا طریقہ کار شفاف ٹرائل کے تقاضوں کے برخلاف ہے، خواجہ احمد حسین*
*سپریم کورٹ کے تمام پانچ ججز نے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے طریقہ کار کے شفاف ہونے سے اتفاق نہیں کیا، خواجہ احمد حسین*
*کیا دھماکہ کرنے والے اور عام سویلنز میں کوئی فرق نہیں ہے؟ جسٹس حسن اظہر رضوی*
*میں کسی دہشتگرد یا ملزم کے دفاع میں دلائل نہیں دے رہا، خواجہ احمد حسین*
*سویلنز کا کورٹ مارشل ممکن ہوتا تو اکیسویں ترمیم نہ کرنا پڑتی، خواجہ احمد حسین*
*اکسیویں ترمیم میں تو کچھ جرائم آرمی ایکٹ میں شامل کیے گئے تھے، جسٹس حسن اظہر رضوی*
*اگر آرمی ایکٹ میں ترمیم سے کورٹ مارشل ممکن ہوتا تو آئینی ترمیم نہ کرنی پڑتی، خواجہ احمد حسین*
*اس طرح کورٹ مارشل ممکن ہے تو عدالت کو قرار دینا پڑے گا کہ اکسیویں ترمیم بلاوجہ کی گئی، خواجہ احمد حسین*
*اکسیویں ترمیم میں آرٹیکل 175 میں بھی ترمیم کی گئی، خواجہ احمد حسین*
*فوجی عدالتوں میں فیصلے تک ضمانت کا کوئی تصور نہیں، خواجہ احمد حسین*
*پندرہ دن میں فیصلہ ہوجائے تو ضمانت ہونا نہ ہونا سے کیا ہوگا، جسٹس حسن اظہر رضوی*
*فوجی عدالتوں میں اپیل کسی آزاد فورم پر جاتی ہے نہ مرضی کا وکیل ملتا ہے، خواجہ احمد حسین*
*سماعت جاری*