92

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سنی علماء کونسل خوشاب کے زیر اہتمام یوم شہادت حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی سنی علماء کونسل کے ضلعی صدر عبدالستار نائچ اور مولانا سیف الرحمان فاروقی کی قیادت میں نکالی گئی ۔ جس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سنی علماء کونسل خوشاب کے زیر اہتمام یوم شہادت حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی سنی علماء کونسل کے ضلعی صدر عبدالستار نائچ اور مولانا سیف الرحمان فاروقی کی قیادت میں نکالی گئی ۔ جس کا اختتام چھتری چوک پر کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا طیب سعید نے حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی سیرت کے مختلف پہلووں کو اجاگر کرتے ہوءے ان کی دین متین کےلیے سنہری خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ریلی سے مولانا سیف الرحمان فاروقی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ ریلی میں انجمن تاجران کے وفد نے شیخ حمزہ کی قیادت میں بھرپور شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں