November 16, 2026
IMG-20250128-WA0563

‎*خود سے بہتر لگا*
‎آجکل پاکستان ایکس سروس مین سوساٸیٹی سندھ کی صدارت کیلیے الیکشن ہونے والے ہیں ۔ میں نے امیدواری فارم بھر کر تعارف میں اپنے بچپن سے اب تک کا سفر بڑی ایمانداری سے بیان کیا تاکہ فوجیوں کے علاوہ نٸی نسل کو بھی تحریک ملے کہ محنت کریں تو اللہ بے تحاشہ نوازتا ہے ۔
‎ہر طرف سے دعاٸیں بھی مل رہی ہیں اور لوگ ووٹ دینے کا طریقہ بھی پوچھ رہے ہیں ۔ کل مجھے ملاٸشیا کے ایک شہر *جوہر بہرو جوہر* سے ایک *پی ایچ ڈی اسسٹنٹ پروفیسر ہارون بکاری* کا فون آیا کہ برگیڈیر صاحب میں الیکشن میں آپکو ووٹ کیسے دے سکتا ہوں ۔ میں نے حیرانگی سے پوچھا کہ آپ کا ووٹ کیسے ہوگا ۔
‎اس شخص نے اپنا مکمل تعارف جس طرح کروایا ۔ میں اسے لکھنے پر مجبور ہوگیا ۔ کہنے لگا سر میرا تعلق ٹنڈوبھاگو سندھ سے ہے ۔ میں 1997 میں *آرمی میڈیکل کور میں نرسنگ سپاہی* تھا ۔ پھر کمیشن لیکر 2000 آرمی ایجوکیشن کور میں ناٸب صوبیدار بن گیا ۔ تعلیم جاری رکھی اور 2012 میں فوج چھوڑ کر سندھ یونیورسٹی میں لیکچرر بن گیا ۔ 2014 میں نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی سے ایم فل کیا ۔ اور 2018 میں سندھ یونیورسٹی سے ہیومن ریسورسز مینیجمنٹ اینڈ ارگناٸزیشنل بی ہیویر پر پی ایچ ڈی کرکے ٹھٹھہ کیمپس میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر فاٸز ہوگیا ۔
‎میرے انٹرنیشنل جرنلز میں 30 ریسرچ پیپرز دیکھ کر 2024 میں یونیورسٹی آف ساٶتھیمٹن ملاٸشیا نے مجھے اسسٹنٹ پروفیسر کی جاب آفر کردی اور میں یہاں آگیا ۔
‎آرمی میڈیکل کور میں اپنی نوکری کے زمانے سے آپ کے بارے میں جانتا ہوں اور سالوں سے نٸی نسل کی راہنماٸی کیلیے لکھی آپ کی کہانیاں بھی پڑھتا ہوں ۔
‎آج دل چاہا کہ کاش اب بھی میں سندھ میں ہوتا تو الیکشن میں آپکو ووٹ دے سکتا ۔ یہی سوچ کر کوٸی طریقہ ڈھونڈھنے کیلیے آپ سے رابطہ کر لیا ۔
‎مجھے اس نے یہ سب کچھ بہت ہی نارمل طریقے سے سنایا مگر میں اس کی محنتوں اور کامیابیوں کی اسٹوری سن کر دنگ رہ گیا ۔ اس سے تھوڑی سی مزید معلومات لیں ۔ فوٹو مانگے اور پاکستان کی نٸی نسل جو موجودہ ملکی حالات میں مکمل ناامیدی ۔ ڈیپریشن اور گلے شکووں کی گرفت میں ہے , کیلیے اپنے اس سولجر کی کہانی لکھنے بیٹھ گیا ۔
‎مجھے آرمی میڈیکل کور کے اس ریٹاٸرڈ سپاہی کا ووٹ تو نہیں مل سکتا مگر میں اسے برگیڈیر کا سیلیوٹ پیش کر رہاہوں کیونکہ وہ اب سپاہی نہیں *پی ایچ ڈی ڈاکٹر اور استاد* ہے اور اس جیسے مثالی شخص کو مجھ جیسے *خاک سے خاکی* کا سیلیوٹ کرنا تو بنتا ہے ۔
‎*برگیڈیربشیرآرائیں*