ہارون آباد بہاولنگر ( نمائندہ خصوصی شیخ ارسلان یوڈی سے) کمشنر بہاولپور مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے ہسپتال میں
ہارون آباد بہاولنگر ( نمائندہ خصوصی شیخ ارسلان یوڈی سے)
کمشنر بہاولپور مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے ہسپتال میں مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، سٹاف کی حاضری چیک کی۔کمشنر بہاولپور مسرت جبیں نے ہسپتال میں ادویات کی کوالٹی اور دستیابی سمیت صفائی ستھرائی کے نظام کا بطور خاص جائزہ لیا۔کمشنر بہاولپور نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں طبی سہولیات کے بارے دریافت کیا ۔اس موقع پر کمشنر بہاولپور نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایات پر شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزٹ کا بنیادی مقصد عوام الناس کو بھرپور ریلیف کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔ضلع کے ہیلتھ سیکٹر سمیت دیگر تمام محکمہ جات کی کارکردگی کو مستقل بنیادوں پر جانچا جا رہا ہے۔عوامی خدمت پر بھرپور توجہ مرکوز رہے گی جو کہ ہماری بنیادی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے۔