November 16, 2026

*خضدار:خضدار کے شہری خلیل احمد گرگناڑی نے دیگر کاروباری افراد اور رشتہ داروں حاجی محمدیعقوب سعیداحمد مینگل عبیداللہ قلندرانی ڈاکٹرمحمد ایوب گرگناڑی نوراحمدگرگناڑی

IMG-20250125-WA0270(1)

*خضدار:خضدار کے شہری خلیل احمد گرگناڑی نے دیگر کاروباری افراد اور رشتہ داروں حاجی محمدیعقوب سعیداحمد مینگل عبیداللہ قلندرانی ڈاکٹرمحمد ایوب گرگناڑی نوراحمدگرگناڑی بشیراحمد گرگناڑی کے ہمر اہ خضدارپریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرا بھائی حافظ تاج محمد ولد حاجی عبدالنبی قوم گرگناڑی پاک سورابی ہوٹل کے مینیجرتھے جنہیں اغوا کرلیا گیا ہے جو رواں ماہ11جنوری کو شام کے وقت سودا لیکر گھر جارہے تھے کہ گھر سے کچھ فاصلے پرپہلے سے تاک لگائے ہوئے مسلح افراد نے انہیں اغوا کرلیا۔ ہم اس پریس کانفرنس کے ذریعے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارا کسی بھی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ہم محنت و مزدوری کرکے روزی روٹی کمانے والے شریف لوگ ہیں۔ہم نے بھائی حافظ تاج محمد گرگناڑی کے اغوا سے متعلق ضلعی انتظامیہ اور ڈویژنل انتظامیہ کے تمام دروازے کھٹکھٹائے لیکن ہمیں کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ہمارا آخری آپشن یہ ہوا کہ پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی آواز حکام بالا تک پہنچائیں تاکہ ہمارے بھائی کو بازیاب کرایا جاسکے پریس کانفرنس کے ذریع ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان گورنر بلوچستان اور وفاقی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ میرے بھائی حافظ تاج محمد ولد حاجی عبدالنبی گرگناڑی کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے اور ہمیں اور ہمارے خاندان کو پریشانی و کرب سے نجات دلائیں۔ا