November 17, 2026

*لیویز اپڈیٹ خضدار* *منشیات اسمگلروں کیخلاف کارروائی،منشیات کی بڑی کھیپ برآمد*

IMG-20250125-WA0269

*لیویز اپڈیٹ خضدار*

*منشیات اسمگلروں کیخلاف کارروائی،منشیات کی بڑی کھیپ برآمد*

*لیویز فورس وڈھ کی بین الصوبائی منشیات اسمگلر کے خلاف کامیاب کارروائی جیپ گاڈی کے زریعہ منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام*
*دو بین الصوبائی اسمگلر گرفتار*
*خفیہ خانوں سے متعدد پیکٹ چرس بر آمد پکڑی گئی*
*منشیات کی مالیت بین الاقوامی مار کیٹ میں لاکھوں روپوں کی بنتی ہے۔گرفتار ملزمان کا تعلق منظم منشیات اسمگلر گروہ سے ہے جن سے مزید اہم انکشافات متوقع ہے۔*

*ترجمان لیویز فورس خضدار*

*تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی و اسسٹنٹ کمشنر وڈھ حنیف کبزئی کی خصوصی احکامات پر رسالدار عبدالقادر کی سربراہی میں رسالدار مختیار احمد ،دین محمد ،محمد رفیق ،عبدالحکیم و دیگر اہلکاروں نے لیویز چیک پوسٹ گاسلیٹی پر کامیاب کارروائی خصوصی ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڈی نمبر JAC 845 سے تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے متعدد پیکٹ چرس کے برآمد کرکے ملوث ملزمان نثاراحمد ولد اللہ ڈنہ سکنہ کوئٹہ اور محمد بخش ولد گزی خان سکنہ مستونگ کو گرفتارکرکے حوالات منتقل کر دیا گیا*
*جن سے مزید تفتیش جاری ہے*۔
*ڈپٹی کمشنر خضدار نے لیویز فورس گاسلیٹی چیک پوسٹ کی اسمگلرز کے خلاف کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کے احکامات جاری کئے*

*ترجمان لیویز فورس خضدار کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار کے خصوصی احکامات پر لیویز فورس خضدار کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہیں*
*گرفتار ملزمان بین الصوبائی منظم منشیات گروہ کے ہیں جو ملک کے مختلف حصوں کو منشیات اسمگل کرنے میں ملوث ہے*
*لیویز فورس خضدار معاشرے کے لئے تباہی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا منشیات کا کاروبار کرنے اور انکے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہیں۔*