November 16, 2026

بہاولنگر ۔ہارون آ باد (نمائندہ ئندگان)تاجر برادری کی شکایات کا ازالہ ترجیحات میں سرفہرست لیکن ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

IMG-20250121-WA0246

بہاولنگر ۔ہارون آ باد (نمائندہ ئندگان)تاجر برادری کی شکایات کا ازالہ ترجیحات میں سرفہرست لیکن ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار بھون نے ضلعی انجمن تاجران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
وفد میں حاجی حمید احمد صدیقی، سابق وائس چیئرمین بلدیہ ہارون آباد ملک محمد ریاض خلجی، ساجد سندھو، شیخ ساجد، کاشف بھٹی ،ملک محمد اکرم، منیر احمد غوری،ر فیق رحمانی ،شیخ انتصار الحق، شفیق پراچہ شفیق انصاری اور دیگر شامل تھے
تاجر وفد نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ کاروباری حالات، زمینی حقائق اور مہنگائی اس اتنے سخت اپریشن کے لیے موزوں وقت نہیں،
تاجر برادری حکومت وقت سے ریلیف کا تقاضا کرتی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح طور پر بتا دیا کہ ہم نے ہر صورت وزیراعلی مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں غیر قانونی تعمیرات و ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن کو جلد از جلد مکمل کرنا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کی تمام تحصیلوں کو ماڈل سٹی بنانا میرے ویژن کا سرفہرست جزو ہے ۔