November 16, 2026

ہارون آباد () فرینڈز میڈیا پریس کلب ہارون آباد کے سالانہ انتخابات کا انعقاد،سال دو ہزار پچیس کے لیے عہدیداران کا چناؤ مکمل،ملک محمد افضل چیف پیٹرن اور ارشد علی غوری بلا مقابلہ صدر

IMG-20250121-WA0245

ہارون آباد () فرینڈز میڈیا پریس کلب ہارون آباد کے سالانہ انتخابات کا انعقاد،سال دو ہزار پچیس کے لیے عہدیداران کا چناؤ مکمل،ملک محمد افضل چیف پیٹرن اور ارشد علی غوری بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے تفصیلات کے مطابق فرینڈز میڈیا پریس کلب ہارون آباد کے سالانہ انتخابات کا قیام عمل میں لایا گیا،اس حوالے سے پریس کلب آفس میں الیکشن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں الیکشن 2025 کے حوالے سے کاروائی مکمل کی گئی جس میں تمام معزز ممبران نے شرکت کی میٹنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی ہارون آباد کے سینئر نائب صدر حاجی محمد یٰسین عباسی مہمان خصوصی تھے جن کی زیر صدارت سالانہ الیکشن کی کاروائی کو آگے چلایا گیا جس میں چیف پیٹرن ملک محمد افضل انجم،ارشد علی غوری بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے جبکہ جنرل سیکرٹری محمد امین مغل،چیئرمین عاصم نزیر خان اور سینئر نائب صدر چوہدری محمد عمران، نائب صدر ملک خالد سحر ،وائس چیئرمین ملک مقصود اختر،فنانس سیکرٹری ملک عبدالواجد،انفارمیشن سیکرٹری چوہدری عابد حسین اور جوائنٹ سیکرٹری ندیم ظفر منتخب ہوئے تمام عہدیداران اور ممبران کی طرف سے نو منتخب باڈی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ نو منتخب باڈی عوام کے مسائل حل کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔