November 17, 2026

جھنگ ( پی پی ائی ) ضلع بھر میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا ضلع انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنے ہی جاری کردہ ریٹ پر عمل درامد کرنے میں ناکام ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کنزیومر کمیٹی کہ ماہانہ اجلاس میں

20250116_210036

جھنگ ( پی پی ائی ) ضلع بھر میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا ضلع انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنے ہی جاری کردہ ریٹ پر عمل درامد کرنے میں ناکام ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کنزیومر کمیٹی کہ ماہانہ اجلاس میں ممبران نے کیا ممبران نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اشیاء ضرورت زندگی گوشت دالیں سبزیاں فروٹ اور دیگر سامان جو روزمرہ کی زندگی میں کام اتا ہے ان کے ریٹ پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے سبزی منڈی میں جو ریٹ جاری کیے جاتے ہیں اس پر مار کیٹ کمیٹی والے ہی عمل درامد کرانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں منڈی کے اندر کچھ اور ریٹ ہیں اور منڈی کے باہر کچھ اور جب یہ سبزی اور فروٹ شہر بھر کے بازاروں میں اتا ہے تو اس کے ریٹ کئی گنا بڑھ جاتے ہیں چھوٹا گوشت 2200 روپے اور بڑا گوشت 1100 اور ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے مچھلی اور مرغے کے ریٹ پر بھی حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے مچھلی والےباسی مچھلی عوام کو کھلا رہے ہیں جبکہ بریلر مرغی مردہ عوام کو کھلائی جا رہی ہے برگر شوار میں پیزے ان سب چیزوں میں مردہ مرغی کا استعمال ہو رہا ہے فوڈ اتھارٹی والے اپنی جیب گرم کر کے انکھیں بند کر لیتے ہیں انہوں نے ہر ہوٹل اور دکان پر اپنی منتھلی سیٹ کر رکھی ہے جو بھی افیسر اتا ہے اپنی جیب گرم کر کے چلا جاتا ہے فوڈ اتھارٹی والے چھوٹے سے چھوٹے ملازم لاکھوں روپے ماہانہ کمانے لگے ڈسٹرکٹ کنزیومر کمیٹی کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر جھنگ اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ضلع بھر میں مہنگائی پر فوری کنٹرول حاصل کیا جائے اور حکومتی ریٹ کو قائم کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام سستی چیزیں خرید کر اپنی روزمر کی زندگی گزار سکیں ممبران نے مزید کہا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صرف اپنے جرمانوں کا ٹارگٹ پورا کرنے میں مصروف ہیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ کوئی اقدامات نہیں کر رہی صرف میٹنگ کی حد تک ہی کاروائیاں کی جاتی ہیں فوٹو سیشن گفتہ نشستن برخاست بس یہی کچھ ہو رہا ہے کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا اجلاس بھی بہت عرصے سے نہیں ہو رہا کنزومر کمیٹی کے ممبران نے وزیراعلی مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ جھنگ بھر میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو سستی اشیاء ضرورت کی چیزیں مہیا ہو سکیں اور سبزی منڈی گوشت منڈی بریلر منڈی میں موجود مافیا پر سخت ہاتھ ڈال کر ان کے خلاف کاروائی کی جائے اگر ضلع انتظامیہ ان مافیا کے ہاتھوں اسی طرح بلیک میل ہوتی رہی تو عوام اپنے حق کے لیے کھڑی ہو جائے گی کنزومر کمیٹی نے گھی چینی سمیت دیگر چیزوں کے ریٹ ضلع انتظامیہ کے ذریعے اطے کرنے پر جلد ہی ہائی کورٹ میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے گھی اور چینی مافیا بھی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو گیا ہے جھنگ میں گھی کے اایجنسی ہولڈر انجمن تاجران کے ذریعے کے ذریعے ضلع انتظامیہ کو بلیک میل کرتے ہیں اور عوام کو مہنگا گھی فروخت کرتے ہیں ان پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے مقام گھی ملیں بھی فوڈ اتھارٹی چیک نہیں کرتی کیونکہ وہ ایک باثر خاندان کی ہیں کنزومر کمیٹی مطالبہ کرتی ہے فوری طور پر گھی اور چینی مافیا کے خلاف بھی کاروائی کریں