November 17, 2026

سکھر,سکھر سے خبر دے رھے میٹرو کے بیورو سید نصیر حسین زیدی صوبائی سیکرٹری آبپاشی ظریف کھیڑو نے سکھر بیراج کے گیٹ تبدیل کرنے اور بیراج کی سالانہ صفائی کے جاری کام کا جائزہ لینے کے بعدمیڈیا

20250120_162254

سکھر,سکھر سے خبر دے رھے میٹرو کے بیورو سید نصیر حسین زیدی
صوبائی سیکرٹری آبپاشی ظریف کھیڑو نے سکھر بیراج کے گیٹ تبدیل کرنے اور بیراج کی سالانہ صفائی کے جاری کام کا جائزہ لینے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سکھر بیراج کا کام ہنگامی بنیادوں پر دن رات جاری ہے، جس کے لیے چینی کمپنی مکینیکل انجینئرنگ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ آئی جی سندھ کے حکم پر چینی کمپنی کی حفاظت کے لیے مزید پولیس چوکیاں قائم کر دی گئی ہیںاورایک چینی تعمیراتی کمپنی کے ذریعے گیٹ کی تبدیلی کے کام کی نگرانی ورلڈ بینک کے کنسلٹنٹس کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے سکھر بیراج کی نگرانی کے لیے سندھ بیراج امپروومنٹ پروگرام (PMO) کے پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر غلام محی الدین کو بھی مقرر کیا ہے اس کے علاوہ سکھر بیراج کی سالانہ کلیئرنگ کا کام بھی ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سکھر بیراج کی ساتوں نہروں کے فلٹر بلاکس اور پکی سطحوں کا معائنہ جاری ہے ،سکھر بیراج کے گیٹ تبدیل کرنے کے کام کے حصے کے طور پر، اپ اسٹریم اور ڈاون اسٹریم پر ایک کافر ڈیم بنایا گیا ہے جس سے بیراج کی نہروں میں پانی کی فراہمی میں کوئی خلل نہیں پڑے گا،انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج کے بائیں اور دائیں جانب سے نکلنے والی نہروں کے ذریعے 75 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی زیر کاشت ہے۔سکھر بیراج کی مرمت کا کام جاری ہے۔سکھر بیراج کے گیٹ اور گیئرنگ کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے جب کہ فروری میں بیراج کا فرش مکمل طور پر خالی ہو جائے گا۔پہلے مرحلے میں سکھر بیراج کا کام 30 جون تک مکمل ہو جائے گا، پہلے مرحلے کے دوران بیراج کے 18 گیٹ تبدیل کیے جائیں گے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میںچینی انجینئر کا کہنا تھا کہ محکمہ آبپاشی کے پی ڈی غلام محی الدین مغل کی جانب سے برج خلیفہ میں فلیٹ کا ڈیمانڈ لیٹر جعلی ہے،اس میں کوئی حقیقت نہیں،اگر ایسا ہوتا تو ہم پہلے ورلڈ بینک سے شکایت کرتے،جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے محکمہ آبپاشی کے ذریعے قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔