November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی آن لاین نیوز سندھ میں قدرتی گیس کے ذخائر موجود ہونے کے باوجود گھنٹوں گیس کا غائب رہنا سمجھ سے بالا تر، ملک محمد فہد رضوان،

20250120_161126

سکھر بیورو چیف
سید نصیر حسین زیدی
آن لاین نیوز
سندھ میں قدرتی گیس کے ذخائر موجود ہونے کے باوجود گھنٹوں گیس کا غائب رہنا سمجھ سے بالا تر، ملک محمد فہد رضوان،

سکھر) ملک برادری جماعت و الحق فاؤنڈیشن،ملک فلاحی جماعت کے چیئرمین ملک محمد فہد رضوان نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کے سکھر کے تقریباً تمام علاقے شدید گیس بحران کا سامنا کر رہے ہیں، سردی کی وجہ سے گھریلو صارفین بڑے پیمانے پر مہنگی گیس (ایل پی جی) کےساتھ لوگ لکڑیاں بھی خریدنے پر مجبور ہیں گیس پریشر میں کمی اور بدترین لوڈ شیڈنگ سنگین مسئلہ بن چکاہے، سکھر سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کے کم پریشر اور بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں ،حکمران نوٹس لیں اور عوام کو پریشانیوں سے بچائیں انہوں نے کہاکہ سکھر کے تمام علاقوں میں سوئی گیس کے کم پریشر اور ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور سردی کے سخت موسم میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شہریوں کیلئے درد سر بن جاتی ہے، جسکی وجہ سے گھریگو خواتین کو بھی امور خانہ داری میں سخت پریشانی کا سامنہ کرنا پڑرہا ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمت عوام کی قوت خرید سے باہرہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے سندھ میں گیس کے زخائر دریافت ہونے کے باوجود سندھ کے شہری گیس کی نعمت سے محروم ہیں شہر میں گیس کی صورتحال بدترین ہوتی جا رہی ہے پہلے توکم پریشر سے شہری پریشان تھے اب بدترین لوڈشیڈنگ نے زندگی کی مشکلات بڑھادی ہیں،صبح اور خاص طورپر رات کے اوقات گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جبکہ ساتھ ہی کئی گھنٹوں کیلئے گیس بھی بند کر دی جاتی ہے جبکہ بعض علاقوں میں توسارا دن سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے تمام گھریلو امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔انہوں نے حکومت اور سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام علاقوں میں یکساں ںسوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں،