November 16, 2026

دل کی بات خ ح شہزاد ھمارے محترم علامہ محمد ابرار الدین صدیقی سوات والے کی ایک پوسٹ پر نظر پڑی تو جو میں فلسطین کے حوالے سے لکھنا چاھتا تھا لیکن لکھ

IMG-20250117-WA0231

دل کی بات
خ ح شہزاد
ھمارے محترم علامہ محمد ابرار الدین صدیقی سوات والے کی ایک پوسٹ پر نظر پڑی تو جو میں فلسطین کے حوالے سے لکھنا چاھتا تھا لیکن لکھ نہیں پا رھا تھا وہ مواد مجھے مل گیا۔پوسٹ تھی قصائی کے پھٹے کے نیچے بیھٹے کتوں میں کوئی اتفاق نہیں ھوتا بلکہ وہ ہڈی کے انتظار میں بیھٹے ھوتے ھیں۔جی ہاں فلسطین کے مسلمانوں نے تاریخ رقم کردی۔دوسال تک آگ اور بارود کا مقابلہ کیا شہر کے شہر تباہ ھوگے۔ہزاروں شہادتیں ھوہیں۔بھوک پیاس۔سردی گرمی۔معصوم بچے بوڑھے اور عورتیں ھر قسم کے مظالم کے سامنے پہاڑ کی طرح کھڑے رھے۔ظالم بار بار ٹکرایا لیکن۔۔۔۔؟؟ ہر بار ناکام ھوا۔سارا عالم کفر ایک طرف اور اپنوں کی خاموش حمایت بھی انہیں حاڑل تھی لیکن فلسطینی مسلمانوں نے اپنے اسلاف اور حدیث مبارکہ کے مطابق کہ جہاد مسجد اقصی کے اردگرد ھوتا رھے گا۔انہوں نے ثابط کیا کہ جہاد میں بقاء ھے۔جہاد میں مسلمانوں کی عزت ھے۔اللہ تعالی نے آخر کار اپنے بندوں کی سن لی اور جیسا غزہ میں یہود ونصاری نے کیا تھا دوسال میں اللہ تعالی نے چند گھنٹوں میں ویسا شہر کفار کا بنا دیا ھے۔غائبی مدد پر فلسطین کے طول وعرض میں جشن منایا جارھا ھے اور مجاہدین سرخرو ھوئے ھیں لیکن عالم اسلام کے 57ممالک اور انکے لیڈر ننگے ھوگے ھیں کہ یہ کسی کام کے نہیں انہیں مہک ملک کے ملکر کوئی ناچ گانے کا کلب کھول لینا چاھے۔سیز فائر میں کچھ ممالک کا نام آرھا ھے لیکن انکی حالت ان کتوں سے زیادہ بہتر نہیں جو قصائی کے پیھٹے کے نیچے ہڈی کے انتظار میں بیھٹے ھوتے ھیں۔کفار نے ھر ظلم وستم کرکے جنگ بندی کی ھے اور اللہ کے عذاب سے شاہد ڈر گے ھیں کہ باقی امریکہ یا یورپ میں بھی یہ عذاب نہ آجائے لیکن مسلمان ممالک عذاب کے لیے تیار رھیں۔کوفیوں کا کردار ادا کرنے والوں کے لیے کوئی معافی نہیں۔وہ امت جو جسد واحد کی طرح تھی آج دوسال تک اپنے بھائیوں کو مرتے دیکھتے رھے۔سنتے رھے۔صرف مزمت کرتے رھے لیکن ظالم کا ہاتھ نہ توڑ سکے۔جبکہ مسلمان مزمت نہیں ظالم کی مرمت کرتا ھے۔اللہ تعالی نے غزہ کے شہداء کے صدقے حماس سمیت تمام مجاہدین کو عزت بخشی۔جو یہ کہتے تھے کہ حماس کے خاتمہ کے سوا کسی قیمت پر جنگ نہیں رکے گی آخر آج نامراد لوٹ گے حماس موجود ھے۔کیونکہ حماس کی قیادت نے ثابت کیا کہ بزدل روز مرتا ھے اور بہادر ایک دفعہ مرتا ھے۔فلسطین کے مسلمانوں بے شمار قربانیاں دیں ہمارا میڈیا جو شہداء کی گنتی روزانہ ھمیں بتاتا تھا ۔اصل تعافا کہیں زیادہ ھے۔ملبہ میں ابھی ہزاروں شہدا دفن ھیں۔معصوم بچے عورتیں۔بوڑھے ملبہ نیچے موجود ھیں۔۔اللہ تعالی فلسطینیوں کو صبر عطا فرمائے معصوم بچوں کی مدد فرمائے۔جن کے پورے کے پورے خاندان چھین لیے گے۔اللہ تعالی کی لآٹھی بے آواز ھے جو لاس انجلیس پر پڑی ھے۔ان شاء اللہ اسرائیل بھی خون چاٹتا رھے گا۔مجاہدین کے حوصلے بلند ھیں۔شام میں بھی تباہی کے بعد تبدیلی آگی ھے۔اللہ تعالی لبنان۔یمن کے مسلمانوں کو بھی اجر عظیم عطا فرمائے جنہوں نے اپنے بھائیوں کی عملی مدد کی۔اور دیگر عیاش عرب حکمرانوں کوہدایت عطا فرمائے۔اگر ہدایت انکے مقدر میں نہیں تو ان سے مسلمانوں کو نجات عطا فرمائے۔پاکستان میں امن عطا فرمائے۔اور نیک صالح بہادر حکمران عطا فرمائے۔چابی والے کھلونوں سے نجات عطا فرمائے۔آخر میں فلسطین کے غیور مسلمانوں کی عظمت کو سلام۔معصوم بچوں عورتوں کو سلام بوڑھوں کو سلام جو اپنے سامنے اپنے بچوں کو شہید ھوتا دیکھتے رھے لیکن استقامت صبر کا پہاڑ بن کر کھڑے رہے۔زبان پر الحمد اللہ کے سوا کوئی کلمہ نہیں تھا۔