November 16, 2026

قصور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوامی ردعمل،سخت تشویش

IMG-20250117-WA0212

قصور
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوامی ردعمل،سخت تشویش

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن
گورنمنٹ کی طرف سے
عوام پر پیٹرول بم برسائے جانے کے بعد شہریوں کی طرف سے شدید ردعمل دیکھنے کو ملا ہے جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں نے کہا ہے کہ گورنمنٹ عوام کے ساتھ سخت زیادتی کر رہی ہے
اشیاء ضروریہ کی بار بار قیمتیں بڑھائی جا رہی ہے جبکہ اشرافیہ نے اپنی تنخواہوں میں سینکڑوں فیصد اضافہ کر لیا ہے مگر عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا واضع رہے کہ گزشتہ دن سے ہائی سپیڈ دیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے
جبکہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے باعث ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے اور
پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے مقرر ہوئی ہے جس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی ماری عوام کو اب ایک بار پھر سے مہنگائی کے طوفان کا سامنا کرنا پڑے گا اگر گورنمنٹ اتنی ہی عوام دوست ہے تو اپنی تنخواہیں کم کرکے عوام کی طرح گزارہ کرکے دکھائے
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات