پپلاں بار کے الیکشن میں بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری بار منتخب کرنے پرمیں اپنے تمام وکلاء بھائیوں کی تہہ دل سے ممنون اورشکر گزار ہوں ان خیالات کااظہار معروف قانون دان نو منتخب جنرل سیکریٹری پپلاں بار مسزنائلہ مشتاق احمد
پپلاں بار کے الیکشن میں بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری بار منتخب کرنے پرمیں اپنے تمام وکلاء بھائیوں کی تہہ دل سے ممنون اورشکر گزار ہوں ان خیالات کااظہار معروف قانون دان نو منتخب جنرل سیکریٹری پپلاں بار مسزنائلہ مشتاق احمد دھون ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ میں پپلاں بار کے تمام وکلاء بھائیوں اوراپنے سینیرز کی تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پراعتماد کیا اور مجھےبلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب کیا میں آپ تمام کی محبتوں کی مشکور۔تمام گروپس کے سربراہان ملک مختیار احمد تلوکرایڈووکیٹ، ملک فہیم آصف دھروئی ایڈووکیٹ، ملک صبح صادق التہ ایڈووکیٹ، ملک اویس احمد کندی، چوہدری عبدالرزاق ایڈووکیٹ، ملک شمشیر احمد جوئیہ ایڈووکیٹ، ملک جواد مظہر دھون ایڈووکیٹ ، عباس خان ایڈووکیٹ، رانا راشدسعید، سردار سمیع اللہ خان ایڈووکیٹ اور دیگرتمام معزز ممبران بار جنہوں نے مجھے عزت دی میرامان بڑھایا،انشاءاللہ تمام بار کے ممبران کے ساتھ مل کرمشاورت سے بار کے مفاد کیلیے بہترین فیصلے کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرونگی بینچ اوربارمیں مکمل ہم آہنگی اور بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کے ذریعے سائلین کو جلد اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھایں گے۔ پپلاں بار کے تمام عہدیداروں کا بلا مقابلہ انتخابات وکلاء بھائیوں کے اتحاد اور اپنے سینئیرز کی مثبت سوچ اور اعلی ظرفی کا واضح ثبوت ہے انہوں نے عیسی خیل میں وکلاء بھائیوں کے ساتھ انتظامیہ کے ناروا سلوک وکلاء کے چیمبرز کو گرانے و تعمیر سے روکنے اور وکلا پر تشدد کی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ باہرہمارا گھر ہے اور جو ہمارے گھر کی طرف دیکھے گا میں اس کا ہرمحاذ پر دفاع کروں گی تحصیل عیسی خیل کے اسسٹنٹ کمشنر کی اس غیر قانونی کاروائی کو ہم یکسرمسترد کرتے ہیں اوروکلا پرتشدد کسی طور قبول نہیں۔ پنجاب بار کونسل کی جانب سے اج جمعہ کے روز دی جانے والی کال کی مکمل تائید کرتی ہوں اورانشاءاللہ اپنے بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہوں گی۔#