ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈی پی او بہاولنگر کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کے ہمراہ تھانہ صدر ہارون آباد کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر رضوان
ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈی پی او بہاولنگر کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کے ہمراہ تھانہ صدر ہارون آباد کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر رضوان شہباز کی بڑی کاروائی۔شراب کا بڑا ڈیلر عادی مجرم محمد یسین ولد سلمان سکنہ 26 تھری آر شراب فروش گرفتار مقدمہ درج۔25 لیٹر دیسی شراب برآمد مقدمہ درج
تھانہ صدر ہارون آباد کی بڑی کاروائی۔ہارون آباد و گردو نواح میں مختلف مقامات پر منشیات فروشی کے اڈے بنا کر شراب فروخت کرنے والا عادی ملزم محمد یسین ولد سلیمان سکنہ 26 تھری آر گرفتار مقدمہ درج کر کے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا گیا۔عادی مجرم سے 25 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔ایس ایچ او صدر ہارون آباد مہر عبدالجبار کی طرف سے منشیات فروشوں کے گرد
گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا۔عادی مجرم یسین نامی شخص کی گرفتاری پر اہلیان علاقہ نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد رضوان شہباز اور انکی ٹیم کو خوب دعاؤں سے نوازا۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس عادی مجرم نے سینکڑوں نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ کر ڈالا جس کی گرفتاری پر ہم ایس ایچ او صدر ہارون اباد اور ڈی پی او بہاول نگر اور رضوان شہباز اسسٹنٹ سب انسپکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔