ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت امن و امان کے قیام کے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر عبادت نثار کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس کا مقصد 13 رجب یوم ولادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر پرامن ماحول کی یقینی دہانی تھا۔ اجلاس میں جلوس کے راستوں پر تجاوزات کے خاتمے، صفائی، اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ہدایت دی کہ جلوس کے راستوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر عبادت نثار نے کہا کہ تمام حساس مقامات کی نگرانی کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔اجلاس میں تمام محکموں کے افسران، امن کمیٹی کے ممبران، اور جلوس کے منتظمین نے شرکت کی۔ شرکاء نے پرامن اور رواداری کے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون کا عزم کیا۔