خبرنامہ خضدار 9 جنوری محکمہ تعلیم میں ایس بی کی میں منعقدہ ٹیسٹ انٹرویوز اور اساتذہ کی کنٹریکٹ بنیاد پر تعیناتی کے حوالے سے قلات
خبرنامہ خضدار 9 جنوری محکمہ تعلیم میں ایس بی کی میں منعقدہ ٹیسٹ انٹرویوز اور اساتذہ کی کنٹریکٹ بنیاد پر تعیناتی کے حوالے سے قلات ڈویژن کی امیدواروں کی شکایات کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا اور یہ شکایات کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی کی جانب سے شکایت کا ازالہ کرنے والے سیل کو موصول ہوئے تھے کمشنر قلات ڈویژن نے اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں میرٹ اور امیدوار کی موزونیت کے حوالے سے مد نظر رکھا جائے گا اور جائز شکایات کی اذالے کے لیے محکمہ تعلیم کو سفارش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تعلیم کے محکمہ کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور معذور کوٹہ اور اقلیتی کوٹے پہ میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کی میرٹ پالیسی کی پاسداری کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر اعجاز احمد جعفر اور قلات ڈویژن کے ضلعی افسران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر خضدار عابد حسین ڈی ای او بیلہ محمد انور جمالی ڈویژنل ڈائریکٹر محمد زکریا شاہوانی کے علاوہ دیگر متلقہ حکام نے شرکت کی