November 17, 2026

عوامی شکایات پر سیوریج سپروائزر تبدیل۔ مسائل کی نشاندہی کےلیے ہیلپ لائن نمبر جاری۔

20250109_161604

عوامی شکایات پر سیوریج سپروائزر تبدیل۔
مسائل کی نشاندہی کےلیے ہیلپ لائن نمبر جاری۔

میلسی(محمدمختارسولگی ) میلسی شہریوں کی مسلسل شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیسی و اسسٹنٹ کمشنر میلسی نے سیوریج سپروائزر پطرس ندیم کو تبدیل کرکے سلامت مسیح کو سپروائزر تعینات کردیا۔ ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی و اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہرخلیل احمد پڈھیار کا کہنا تھا کہ میلسی شہر میں گزشتہ کچھ عرصہ سے جاری سیوریج بندش کی گھمبیر صورتحال میں لاپرواہی پر سیوریج سپروائزر ندیم کو تبدیل کردیاگیاہے۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی امتیاز جوئیہ نے میونسپل کمیٹی کی حدود میں سیوریج کےمسائل کی نشاندہی کےلیے ہیلپ لائن نمبر 03261750121 جاری کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے۔کہ وہ اپنے علاقے کی سیوریج کے مسائل اس نمبرپرسینڈکریں۔ آپ کی شکایات کاازالہ کیاجائےگا۔