November 17, 2026

اسلام آباد.وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

IMG-20250109-WA0289

اسلام آباد.وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے استقبال کیا

خلیجی ممالک کے ساتھ انسداد منشیات کے ضمن میں تعاون بڑھانے کیلئے جلد کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، محسن نقوی

کانفرنس میں خلیجی ممالک کے اینٹی نارکوٹکس فورسز کے سربراہان کو مدعو کریں گے۔ محسن نقوی

انسداد منشیات کے سلسلے میں مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے یہ کانفرنس کلیدی اہمیت رکھتی ہے، محسن نقوی

حال ہی میں سعودی عرب کے اینٹی نارکوٹکس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور اشتراک کار بڑھانے پر مفصل بات چیت ہوئی۔ محسن نقوی

گزشتہ برس 2150 آپریشنز میں لگ بھگ 10 ارب ڈالر کی منشیات کی ضبطگی لائق تحسین ہے۔ محسن نقوی

وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے کم وسائل و افرادی قوت کے باوجود پاکستان بھر میں ڈرگ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا

نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے کریک ڈاؤن پوری قوت سے جاری رکھا جائے گا۔ محسن نقوی

تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف آگاہی مہم جاری رکھی جائے، محسن نقوی کی ہدایت

منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، محسن نقوی

منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لئے فوری طور پر کثیر الجہتی اقدامات کرنا ہوں گے، محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کو اے این ایف کی کارکردگی، افعال کار اور آپریشنز کے بارے بریفنگ دی گئی

وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور اے این ایف کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے