November 16, 2026

ساہیوال پولیس) ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ساہیوال پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشن ۔

20250106_020735

ساہیوال پولیس)

ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ساہیوال پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشن ۔
موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اور اہم تنصیبات/ غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشن کیا گیا۔
دوران سرچ آپریشن گھروں، ڈیرہ جات کی تلاشی لی گئی اور افراد کی پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن کی گئی۔
مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کیلئے سرچ آپریشن کیا گیا۔
*سرچ آپریشن کا مقصد اسلحہ ناجائز و منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور شرپسندوں کو مذموم عزائم پر عمل پیرا ہونے سے باز رکھنا ہے۔

*ترجمان ساہیوال پولیس