November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں بنیادی مراکز صحت 23 ٹو ایل اور 26 ٹو ایل

IMG-20250109-WA0162

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ( ) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں بنیادی مراکز صحت 23 ٹو ایل اور 26 ٹو ایل میں سہولیات کا جائزہ لیا اور عملہ کی حاضری اور میڈیکل ریکارڈ سمیت ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے بنیادی مراکز صحت کے انچارجز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مراکز میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جائے اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی کا ہرگز مظاہرہ نہ کیا جائے بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔